پاک بنگلہ ائیر چیفس کی ملاقات ،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق


راولپنڈی: (بیورورپورٹ)پاکستان،بنگلہ دیش نے د فاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل حسن محمود خان ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پہنچے جہاں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیربابر سدھو نے استقبال کیا، اس موقع پر بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،ملاقات کے دوران ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے بنگلہ دیشی فضائیہ کیلئے جامع تربیتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

فریقین کے درمیان سپرمشاق ٹرینر طیاروں کی تیز رفتار فراہمی اور طویل المدتی سپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کے موقع پر بنگلہ دیش فضائیہ کی پرانے فلیٹ کی مینٹیننس، ایئر ڈیفنس ریڈار سسٹمز اور جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی،بنگلہ دیشی وفد نے نیشنل آئی ایس آر، سائبر کمانڈ اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی پارک کا بھی دورہ کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے پاک بنگلہ دیش دفاعی تعلقات کو طویل المدتی سٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔