پارٹی سربراہ کوسزا مکافات عمل،ڈھنڈورا نہ پٹیں، رانا ثنا
فیصل آباد:(بیورورپورٹ) مشیر وزیر اعظم رانا ثنا نے کہا ہے ملک کی تعمیر و ترقی وزیراعظم کا ویژن ،پارٹی سربراہ کوسزا مکافات عمل،ڈھنڈورا نہ پٹیں۔
فیصل آباد کے 30 چک میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاووٹ نہ دینے والے کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی،سب کی درخواستوں پر کام ہوگا،حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے، شہریوں کے ساتھ دیہات کی ترقی ترجیح ہے، کبھی لوگوں نے گاوں میں صفائی کے نظام کا سوچا بھی نہیں ہوگا۔
مشیر وزیراعظم نے کہا پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر ،مجرموں کیلئے کوئی نرمی نہیں،کسی کو ذاتی عناد پر ایک تھپڑ بھی نہیں مارا گیا،سابق حکومت نے 4سال میں ایک منصوبہ نہیں دیا،توجہ سوشل میڈیا پر گالی بریگیڈ بنا کر لوگوں کو گالیاں دینے پر مرکوز رہی،کسی کو سزا مل رہی ہے تو ڈھنڈورا نہیں پیٹنا چاہیے۔



















