کراکس:(مشرق نیوز)وینزویلا میں مادورو کے جانشین کیلئے 3شخصیات پر نظریں مرکوز ہوگئیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اگر موجودہ حکومت ہی برقرار رہتی ہے تو مادورو کے جانشین کیلئے سب سے اول نمبر پر نائب صدر دلسی رودریگز پھر وزیر داخلہ دیوسدادو کابیو اور آخر پر وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو کا نام آتا ہے۔
نائب صدر دلسی رودریگز کا اثر ورسوخ زیادہ تر سول و معاشی شعبوں میں ہے،کابیو ،پیڈرینو کی طرح فوجی قیادت تک براہ راست رسائی حاصل نہیں ۔
وینزویلا میں مادورو کے جانشین کیلئے 3شخصیات پر نظریں مرکوز



















