راولپنڈی: ( ) قومی ایرو سپیس اور دفاعی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم سنگ میل عبور ، پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کیے گئے تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تیمور ویپن سسٹم کا ایئر لانچڈ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک کے فاصلے پر دشمن کے زمینی و بحری اہداف کو نہایت درستی کے ساتھ نشانہ بنانے اور روایتی وارہیڈ لے جانے کی اہلیت رکھتا ہے۔
جدید ترین نیویگیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس میزائل انتہائی کم بلندی پر پرواز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ، دشمن کے فضائی و میزائل دفاعی نظام سے مؤثر طور پر بچ نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، انتہائی درست حملہ آور صلاحیت پاکستان فضائیہ کی روایتی دفاعی طاقت اور عملی لچک میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔
پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار جدید ترین میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ



















