جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی 2 ایئر ہوسٹس میں ہاتھا پائی،دونوں معطل


جدہ: (مشرق نیوز)پی آئی اے کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز کی 2 ائیر ہوسٹس آپس میں لڑ پڑیں۔

خواتین فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی جدہ ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاونج پر ہوئی،ایئر لائن کے افسر نے بیچ بچاو کرایا، ہاتھا پائی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا جھگڑے کا واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا ، انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کر دیا۔