لاہور:(رپورٹنگ ٹیم)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کادورہ لاہور،فول پروف سکیورٹی فراہم،پنجاب اسمبلی آمد پر حالات کشیدہ،گارڈز کے درمیان ہاتھا پائی ،دھکم پیل ہوئی۔
سہیل آفریدی قافلے کی صورت میں لاہور پہنچے،پشاور سے روانگی سے قبل دعائے خیر کی،لاہور پہنچ کر سٹریٹ موومنٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا،وزیراعلیٰ کے پی پنجاب اسمبلی پہنچے توبڑی تعداد میں لوگ داخل ہو نے پرحالات قابو سے باہر ہو گئے، گارڈز کے درمیان سخت دھکم پیل اور کشیدگی دیکھی گئی تاہم بعد میں پولیس ،اسمبلی سکیورٹی نے صورتحال پر قابو پایا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے اپوزیشن رہنماﺅں سے ملاقات میںسٹریٹ موومنٹ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا،ہفتے کولاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا سے خطاب ،پرویز الٰہی، میاں محمود الرشید، حماد اظہر، اعجاز چودھری کے گھروں کا دورہ ،سینئر صحافیوں، اینکر پرسنز سے ملاقاتیں کریں گے۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو،کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہاپنجاب حکومت اس قدر خوفزدہ ہے قیام و طعام کا ایریا بھی بند کر دیا، شروع دن سے کہتے آ رہے ہیں یہ لوگ عوام کے منتخب نمائندے نہیں ، قیام و طعام کے مقامات سیل کرنا خوف کی واضح علامت ، عوامی نمائندوں کا راستہ روکنا دراصل عوام کی آواز دبانے کی ناکام کوشش ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا جنہیں عوام کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہ ہو وہی سڑکیں ،سہولتیں بند کرتے ہیں، اقتدار کے سہارے عوامی حقوق سلب کرنا جمہوریت نہیں کھلی آمریت ہے، عوام جان چکے خوفزدہ حکمران بند دروازوں کے پیچھے فیصلے کرتے ہیں،بانی کی ہدایت پر سڑیٹ موومنٹ کامیاب بنا کر دم لیں گے،اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے،کارکنوں کےساتھ ظلم و فسطائیت ہو رہی ہے،پنجاب پرقابض جعلی حکومت صرف ایک پارٹی کو ڈرانے اور دھمکانے میں لگی ہے۔
دریں اثنا محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کوفول پروف سکیورٹی فراہم ،پولیس ودیگرمتعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ،ہدایات میں کہا گیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے قیام، نقل و حرکت اور تمام سرکاری و غیر سرکاری سرگرمیوں کے دوران خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں،روٹس کی کلیئرنس، سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ اور ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو فعال رکھا جائے۔
محکمہ داخلہ نے کہا کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کےلئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان موثر کوآرڈی نیشن قائم کردی،کنٹرول رومز 24 گھنٹے فعال رہے گا،سکیورٹی ادارے الرٹ رہتے ہوئے فرائض انجام دیں تاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دورے کو پرامن و محفوظ بنایا جا سکے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا سہیل آفریدی یورپ دیکھنے لاہور آئے ،پنجاب حکومت سیاسی شائستگی، باہمی احترام و مہمان نوازی کی روایت پر قائم،سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کے صوبوں کا دورہ کرنا ملکی یکجہتی و جمہوری روایت کو مضبوط بناتا ہے، چاہتے ہیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا لاہور کے تاریخی، ثقافتی و ترقیاتی ماڈلز سے بھرپور آگاہی حاصل کریں، لاہور کی روشنیوں، صفائی، ثقافتی ورثے و انتظامی ماڈلز کو دیکھیں، سمجھیں اور پشاور لوٹیں تو وہاں بھی عوام کی بہتری کےلئے انہی اصولوں پر کام کریں۔
عظمیٰ بخاری نے کہاخیبر پختونخوا کے بعض حکام نے خود اعتراف کیا پشاور میں صفائی و شہری سہولیات کے مسائل ہیں، وزیراعلیٰ کے پی لاہور سے کچھ سیکھتے ہیں تو ملک کےلئے خوش آئند ہوگا، لاہور یا پنجاب میں کسی سیاسی سرگرمی کے نام پر بدزبانی، اشتعال انگیزی، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے، اسلحہ و منشیات لانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،سیاست میں شائستگی ضروری ہے اگر کسی نے بدتمیزی یا انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
وزیر اطلاعات نے کہا لاہور کرسمس کی سجاوٹ، رنگا رنگ روشنیوں ،ثقافتی رونقوں سے بھرا ہوا ہے، ضروری ہے شہر کی خوبصورتی، صفائی، درختوں و تاریخی ورثے کو محفوظ رکھا جائے،ماضی میں لاہور میں آنے والے کچھ گروہ پودوں ،سجاوٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہے ایسی حرکتیں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے دورے کے دوران مثبت تجربات و اچھی یادیں ساتھ لے کر واپس جائیں تاکہ سیکھے گئے اصولوں کو اپنے صوبے میں عوامی فلاح کےلئے استعمال کرسکیں،مہمانوں کی عزت کرنا جانتے ہیں لیکن مہمانوں کےلئے بھی ضروری ہے ،مہمانوں والا رویہ رکھیں، یہی سیاسی اخلاقیات و جمہوری شائستگی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا پچھلی بار علی امین گنڈا پور لاہور آئے تو بتیاں دکھائیں،وزیر اعلیٰ کے پی بتیاں دیکھیں، روٹی کھائیں، تصویریں کھینچیں ، روٹی شوٹی کھانے و تفریح کرنے کی مکمل اجازت ہے،بدتمیزی کریں گے تو پھر ایکشن ہوگا۔
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص



















