سکیورٹی فورسز کا کوہلو میں آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 5دہشتگرد جہنم واصل


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں انجام کو پہنچے،قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، انسداد دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی ۔