کراچی:(بیورورپورٹ)ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب کی مبینہ کرپشن کیس میں شریک ملزم خالد رحمان کیخلاف ریفرنس ختم ،سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ایف آئی اے اگر چاہے تو معاملے کی نئے سرے سے انکوائری کرسکتا ہے،عدالت انکوائری ،انوسٹی گیشن میں مداخلت نہیں کرسکتی تاہم شہریوں کے بنیادی حقوق و جینے کا حق ہوتا ہے،درخواست گزار خالد رحمان شاندار تعلیمی ریکارڈ رکھتے ہیں،مناسب نہیں سر پر کیس کی تلوار لٹکتی رہے،تمام فریقین کی رضا مندی سے کیس ختم کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن کیس،شریک ملزم کیخلاف ریفرنس ختم



















