پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس ایکٹ بن گیا،حقائق لارجر بنچ کے سامنے رکھیں گے،عظمیٰ بخاری

لاہور:(سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس ایکٹ بن گیا،تمام حقائق لارجر بنچ کے سامنے رکھیں گے۔

اپنے بیان میںعظمیٰ بخاری نے کہا پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس ایکٹ کی صورت اختیار کر چکا، اسمبلی نے پاس کردیا ،75 سال سے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ ہورہا ،مافیا بوگس دستاویزات کے ذریعہ قبضہ کرلیتے ہیں، لوگ سالہا سال کیس عدالتوں میں لڑتے ، شنوائی خواب، ڈرا دھمکا کر چپ کرادیا جاتا تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا پنجاب اسمبلی صوبے کی بہتری کےلئے کوئی بھی قانون سازی کرسکتی ہے، وزیراعلیٰ نے کہا سٹے سے قبضہ مافیا مضبوط ہوگا، تمام حقائق لارجر بنچ کے سامنے رکھیں گے، ایکٹ سے عام آدمی کا بھلا ہورہا ہے، نہیں کہہ رہی فیصلہ غلط آیا، کیس صحیح پیش نہیں کیا،عدلیہ رہنمائی دے تو سوچا جاسکتا ہے،صوبے میں پالیسی کیا ہوگی،کیسے بنے گی، اختیار چیف ایگزیکٹو اوراسمبلی کے پاس ہے۔

دریں اثناعظمیٰ بخاری نے یومِ ولادت قائداعظم، کرسمس اور نواز شریف کی سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاقائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت و سیاسی بصیرت کی بدولت پاکستان جیسی عظیم نعمت حاصل ہوئی، قائدکے ایمان، اتحاد و تنظیم کے رہنما اصول مشعل راہ ہیں، نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی نئی منازل طے کرتا رہے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہااقلیتیں وزیر اعلیٰ مریم نوازکےلئے سر کا تاج ہیں ،حکومت یکساں مواقع و مکمل تحفظ فراہم کر رہی ہے،لبرٹی چوک پر نصب 42 فٹ بلند کرسمس ٹری وزیراعلیٰ پنجاب کی مسیحی برادری سے محبت و یکجہتی کا عملی اظہار ہے، تاریخ میں پہلی بار صوبے بھر میں شاندار چراغاں و سجاوٹ کا خصوصی اہتمام کیا گیا،قائداعظم کے احسان عظیم کی بدولت آزاد و خودمختار قوم ہیں، نعمت کی قدر کرنی چاہیے۔