شدید سرد موسم ،گلگت اسمبلی کے عام وبلدیاتی انتخابات ملتوی


گلگت:(مشرق نیوز)شدید سرد موسم کے باعث گلگت اسمبلی کے عام ،بلدیاتی انتخابات ملتوی،چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے شیڈول واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی شیڈول کی واپسی کا فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس کی سفارشات پر کیا گیا ،نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔