پاک بحریہ کی چوتھی ہنگور کلاس آبدوز غازی کامیابی کےساتھ لانچ
راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پاک بحریہ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا،چین کے شہر ووہان میں ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز غازی کامیابی کےساتھ لانچ کردی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز غازی کو چین کے شہر ووہان میں واقع شوانگ لیو بیس پر کامیابی کےساتھ لانچ کیا گیا،چین میں تیار ہونےوالی چاروں ہنگور کلاس آبدوزیں اب سخت سمندری آزمائشوں (سی ٹرائلز) سے گزر رہی ہیں،آبدوزیںپاکستان کے حوالے کیے جانے کےلئے آخری مراحل میں داخل ، پاکستان نے چین کےساتھ 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ کر رکھا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین ،4پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت تیار کی جائیں گی،پاک چین معاہدے کے تحت تیار ہونے والی جدید آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں و سینسرز سے لیس ہوں گی، طویل فاصلے سے اہداف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں امن و استحکام کے قیام میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔
لانچنگ تقریب میں پاکستان ،چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،سنگ میل دونوں ممالک کے درمیان گہرے دفاعی و بحری تعاون کا عملی مظہر ہے۔



















