نائن زیرو آپریشن کے بعد گرفتار سابق ایم پی اے کامران فاروقی بری

کراچی:(بیورورپورٹ)نائن زیرو آپریشن کے بعد گرفتار سابق ایم پی اے کامران فاروقی بری،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال پرانے غیر قانونی اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے 2 مقدمات کافیصلہ سنادیا۔

پراسیکیوشن 9 برس میں جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی، عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر ملزم کامران فاروقی کو بری کیا۔