نئی دہلی،اسلام آباد(بیورو رپورٹ) مودی سرکار کو ایک بار پھر عالمی سبکی، بھارت کو بین الاقوامی اتحاد پیکس سیلکیا سے باہر کردیا گیا،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کو گلوبل ٹیکنالوجی اور سیمی کنڈکٹر سپلائی چین اتحاد سے باضابطہ طور پر خارج کر دیا گیا جس کا اعلان امریکہ نے چند روز قبل ہی کیا تھا،بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور مودی سرکار کی نااہلی پر مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا،خیال رہے پکس سیلکیا امریکہ مغرب نواز تکنیکی اتحاد ہے جس کا مقصد سلیکون اور کریٹیکل منرلز سے لےکر سیمی کنڈکٹر، مصنوعی ذہانت، انفراسٹرکچر اور متحرک ڈیجیٹل سپلائی چین تک ایک محفوظ، پائیدار اور مشترکہ ٹیکنالوجی سپلائی چَین تیار کرنا ہے، اتحاد کی بنیاد اس نیت سے رکھی گئی خاص طور پر فیلڈ میں حریف ملک چین پر تکنیکی انحصار کو کم کرتے ہوئے بالادستی کو ختم کرنا ہے،اتحاد میں امریکہ ، جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور، نیدرلینڈز، برطانیہ، اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا شامل ہیں،بھارت کو عالمی اتحاد سے دور کرنے کی دو وجوہات ہیں، پہلی وجہ بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات کا تاحال نتیجہ خیز ثابت نہ ہونا ہے جس نے دو طرفہ اعتماد میں کچھ رکاوٹیں پیدا کی ہیں،علاوہ ازیں سیمی کنڈکٹر فیبریکیشن اور اعلیٰ ٹیک پروسیسنگ میں بھارت کا کردار اب تک قابل توجہ نہیں جبکہ دیگر ممالک کے پاس تکنیکی اور صنعتی صلاحیتیں مضبوط ہیں،اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا بھارت کا اہم عالمی اتحاد سے نکلنا مودی حکومت کی سفارتی ناکامی اور عالمی سطح پر تنہائی کی علامت ہے، فیصلے کے سیاسی، اقتصادی اور تکنیکی شعبوں پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں،دوسری جانب مودی حکومت نے کہا ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کے بڑے اتحاد میں شامل ہونے سے پہلے اپنی مقامی صلاحیتوں اور حکمت عملیوں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں،بھارت نے اپنے تیار کردہ سیمی کنڈیکٹر اور AI شعبوں پر سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے اس کے دوبارہ عالمی اتحاد میں شمولیت کے دروازے کھل سکتے ہیں،دوسری جانب معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارتی فوج عالمی منظرنامہ پر مذاق بن کر رہ گئی،عالمی افق پر فیلڈ مارشل کی پذیرائی اور بڑھتی ہوئی مقبولیت اور پاکستان کی نمایاں سفارتی کامیابیوں سے بھارتی عسکری قیادت شدید تذبذب کا شکار ہے، معرکہ حق میں ہزیمت چھپانے کےلئے اور اپنے آپ کو مقبولیت دلوانے کےلئے بھارتی عسکری قیادت میڈیا میں شعبدہ بازی اور غیر سنجیدہ طرز عمل میں مصروف ہے،بھارتی عسکری قیادت سیاسی آقاوں کو خوش کرنے کےلئے ہندو مذہبی رسومات میں میڈیا پر پیش پیش نظر آتی ہے، دوسری طرف مختلف موقعوں پر اپنی سٹریٹجک قابلیت دکھانے کےلئے آئے دن میڈیا پر عسکری تیاری کے الاپ گاتی نظر آتی ہے،مقبولیت اور اپنی ذہنی سوچ کو بڑھاوا دینے کےلئے بھارتی آرمی اور فضائیہ چیف پاسنگ آوٹ پریڈ میں بھی سستی شہرت کے حصول کیلئے تھیٹر لگانے سے باز نہ آئے، بھارتی آرمی چیف کا پاسنگ آوٹ پریڈ گراونڈ میں نا معقول انداز میں پش اپس کا بھونڈا ڈرامہ دراصل ناقص تیاریوں اور ناکام حکمت عملی پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش ہے،بھارتی آرمی چیف نے پاسنگ آوٹ پریڈ پر ڈنڈ نکالنے لگ پڑے جس میں سے ایک بھی صحیح نہیں تھا، بھارتی فضائی قیادت بھی سستی شہرت کیلئے احمقانہ حرکات میں پیش پیش ہے،فضائیہ کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں فضائی قیادت کا فلائی پاسٹ میں حصہ لینا اور پاسنگ آوٹ کیڈٹس کو سلامی پیش کرنا ایسی احمقانہ مثال ہے جسکی توقع بھارتی فوجی قیادت سے ہی کی جاسکتی ہے،بھارتی فضائی قیادت رقص و سرور کی محافل میں مصروف اپنی ویڈیوز میڈیا پر دینے لگ پڑے، میدان جنگ کے بجائے سٹیج تھیٹر ، ناچ گانے اور تماشہ بازی ہی بھارتی فضائی چیف کی اہلیت اور صلاحیت ہو سکتی ہے،کمزور بھارتی فوجی قیادتوں کا مضحکہ خیز سرکس شو عسکری وقار کےلئے شرمندگی اور بدنامی کا سبب بن گیا، بھارتی فوجی قیادتوں کی غیر سنجیدہ اور دکھاوے کی حرکات ، ادارے کی پیشہ ورانہ ساکھ پر سوالیہ نشان اٹھا رہے ہیں۔
مودی کی ایک اور سبکی، بھارت عالمی اتحاد پکس سیلکیا سے باہر



















