کے پی،13خوراج جہنم واصل،خاران،ایس ایچ او کو شہید کرنےوالے 3 دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی ،کوئٹہ:(بیورورپورٹ)کے پی میں آپریشنز،13خوارج جہنم واصل،خاران میں فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد وں کوگرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 12 ،13 دسمبر کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 13 خوارج کو انجام تک پہنچایا،ضلع مہمند میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج کو ہلاک کیا گیا،بنوں میں ایک اور کارروائی میں 6 خوارج مارے گئے،بھاری مقدار میں گولہ بارود و اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے،دہشتگردی کے خلاف جاری بھرپور مہم عزم استحکام ویژن کے تحت پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

دوسری جانب خاران میں ایس ایچ اوسٹی کو شہید کرنےوالے فتنہ الہندوستان کے 3دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاتینوں دہشتگردوں نے اعتراف جرم کرلیا اور کہامقصد ایس ایچ او کو اغوا کرناتھا،مزاحمت پرماردیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا رواں برس صوبے میں 78 ہزار آپریشن کیے گئے، 707 دہشتگرد ہلاک ،202اہلکار شہید،280شہری لقمہ اجل بنے،رواں برس بہتر حکمت عملی کے ذریعے سکیورٹی فورسز پر حملے کم ہوئے،سب سے بڑی کامیابی امریکہ کی جانب سے بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا جانا ہے دیگر ملکوں میں بیٹھ کر پاکستان پر دہشتگردی کرنےوالوں کےخلاف انٹر پول کے ذریعے کارروائیاں کی جائیں گی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے کہا دہشتگرد ایس ایچ او کو اغوا کر کے پروپیگنڈا کرنا چاہتے تھے، ملک سے ہرقسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔