سڈنی حملہ،اپنی جان پر کھیل کر حملہ آور کو پکڑنے والا مسلمان ہیرو بن گیا
سڈنی:(مشرق نیوز)سڈنی کے ساحل پریہودیوں کے مذہبی تہوار کے دوران ہونےوالے حملے کو جان پر کھیل کر ناکام بنانے والا ہیرو مسلمان نکلا۔
فائرنگ ہوتے ہی افراتفری مچی اور سب اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ نکلے،گولیوں کی بوچھاڑ کے دوران مسلم شہری گاڑی کے پیچھے آکر چھپا اور آگے بڑھ کر حملہ آور کو دبوچ کر متعدد لوگوں کی جانیں بچائیں۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی جان پر کھیل کر مسلح شخص کو قابو کرنےوالے شہری کا نام احمد ال احمد ،عمر 43 سال ہے،بہادر شخص و ہیرو کے 2 بچے ،ساحل کے قریب پھل فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں،حملے کے وقت بھی معمول کے مطابق اپنے کام پر تھے،حملہ آور کو قابو کرنے کے دوران احمد ال احمد کو2گولیاں بھی لگیں،ڈاکٹرز کے مطابق حالت خطرے سے باہر ہے،دنیا بھر میں 43 سالہ مسلم شہری کو ہیرو قرار دے کر اقدام کی پذیرائی کی جارہی ہے۔



















