لاہور: (نمائند خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے معاشی اشارئیے بہتر، ملک بحران سے نکل آیا،ترقی کی جانب رواں دواں،ادارہ جاتی اصلاحات سے گڈگورننس میں اضافہ ہو گا،نوجوان قیمتی اثاثہ ،فنی ٹریننگ دےکر برسر روزگار کریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شہبازشریف نے کہا ریگولیٹری اصلاحات کے اجرا کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہے، اصلاحات کا مطالبہ عوام ،کاروباری طبقے کی کئی دہائیوں سے خواہش ،کاروباری برادری، سرمایہ کار پیچیدہ قوانین و غیر ضروری ضوابط سے پریشان ، حکومت سنبھالی تو معیشت نازک صورتحال سے دوچار ، ملک دیوالیہ پن کے دہانے پر کھڑا تھا،مہنگائی بے قابو ، پالیسی ریٹ سے معیشت مفلوج ،ملک میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار تھیں، بہترین حکمت عملی کےساتھ چیلنجز کا مقابلہ کیا، امید کا دامن نہیں چھوڑا ، ٹیم ورک کے ذریعے دن رات کام کر کے ملک کو دلدل سے نکالا۔
وزیراعظم نے کہا اصلاحات سے کاروباری برادری ،عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے،معاون خصوصی ہارون اختر ،پوری ٹیم کو شاندار اصلاحات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان بحران سے نکل چکا ،معاشی اشارئیے بہت بہتر،غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ،سرمایہ کاری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،غیر ملکی ادارے بھی مثبت پالیسیوں کے معترف ،نوجوان قیمتی اثاثہ ،برسرروز گار کرنے کےلئے فنی وپیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کےلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جارہے اورآسان کاروبار سکیم سے ہزاروں نوجوان مستفید ہو رہے ہیں۔
شہبازشریف نے کہا فنی و پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی سے نوجوانوں کو نہ صرف ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ،زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گا،وفاق صوبائی حکومتوں سے ملکر ادارہ جاتی فرہم ورک کو بہتر کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے ،تعلیم ،زراعت ،صنعت ،صحت،سوشل سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں،عوامی مسائل کا ادراک ،حل کےلئے دن رات کوشاں ہیں ،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا۔
وزیراعظم نے کہا مزید ٹارگٹس حاصل کرنے کےلئے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں،معیشت کی پائیدار ترقی کےلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے،سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات،برطانیہ ،امریکہ سمیت دیگر دیگر ممالک سمیت مختلف سیکٹرز میں بہتری کےلئے بھرپورتعاون فراہم کر رہے ہیں،ملک کو جلد معاشی قوت بنائیں گے، نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کو تیزی سے عملی شکل دی جائے تاکہ عوام حقیقی تبدیلی محسوس کر سکیں۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ بیرونس جینی چیپ مین نے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور بشمول ترقیاتی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی مشغولیت ،وسیع تر علاقائی امور پر تبادلہ خیال ،اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کےلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیاگیا۔
شہبازشریف نے کہا پاکستان ،برطانیہ کے درمیان مشترکہ تاریخ، مضبوط ادارہ جاتی روابط ،باہمی احترام پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں،پاکستانی تارکین وطن دونوں ممالک کے درمیان اہم پل کے طور پر کام کر رہے ہیں،وزیر کادورہ شراکت داری کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے سلطان گولڈن کوریورس کار ڈرائیونگ میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا سلطان گولڈن نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، پوری قوم کو سلطان گولڈن پر فخر ، حکومت کھیلوں کے ہر شعبے میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کےلئے پر عزم ہے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















