فیض حمید شواہد کےساتھ عمران کےخلاف گواہی دینے جا رہے ہیں: واوڈا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے فیض حمید اب شواہد کےساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف گواہی دینے جا رہے ہیں ،شکنجہ یہاں رکے گا نہیں ابتدا ہے،ایک باوردی سزا ہے اور ایک بغیر وردی کے سزا ہے،نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا9 مئی سے ایک سال پہلے مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا اور میں اسی چیز سے روک رہا تھا کہ اس جگہ پر نہ جائیں کہ واپسی نہ ہو، یہ بڑا واضح ہے ملک دشمنی، ریاست دشمنی، اداروں سے دشمنی، جمہوری دشمنی، پاکستان کے جھنڈے اور شہیدوں سے دشمنی پر 14 سال قید یا سزائے موت ہوتی ہے،اسی پیرا میٹر میں آگے جاتے ہوئے فیض حمید اب عمران خان کےخلاف شواہد کے ساتھ گواہی دینے جا رہے ہیں کہ بطور وزیراعظم ان کو کیا احکامات ملتے رہے ہیں اور خاص طور پر 9 مئی،وہ شواہد جب آئیں گے اور پی ٹی آئی کے وہ رہنما جو سائیڈ ہوگئے لیکن اس وقت ملوث تھے جو جیل میں ہیں ان کو بھی لایا جائے گا اور جنہوں نے اس وقت انصاف کی کرسی پر بیٹھ کر ملک دشمنی کےلئے قلم کا استعمال کیا وہ بھی کٹہرے میں آئیں گے۔