پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اعلامیے، فیصلوں میں اختلافات


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اعلامیے اور فیصلوں میں اختلافات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق کئی پی ٹی آئی اراکین نے کہااعلامیہ کس نے بنایا،شامل نکات پر بات ہی نہیں ہوئی ، پارلیمانی پارٹی میں کوئی اوربات اورباہرکچھ بتایا جاتا ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا مجھے رانا ثنا یا وفاقی وزیر کی کمیٹی بنانے کی پیشکش کا علم نہیں، پارلیمانی پارٹی میں کسی کمیٹی میں شمولیت کی پیشکش پر بات نہیں ہوئی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اراکین ڈاکٹرامجد ،صاحبزادہ صبغت نے کہا پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وفاقی وزیر کی کمیٹی میں شمولیت کاکوئی فیصلہ نہیں ہواجن کے پاس اختیار نہیں ان کےساتھ جا کر کیا بیٹھیں یا شامل ہوں۔