سپیکر نے مذاکرات کیلئے پھر کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات کیلئے پھر کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔
سردار ایاز صادق نے کہااپوزیشن لیڈر کا معاملہ ابھی زیر التوا ہے جیسے ہی عدالت کا حکم آتا ہے پھر فیصلہ کروں گا،حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کےلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، پہلے بھی کردار ادا کیا تھا مگر مجھے صلہ اچھا نہیں ملااب لوگ بیٹھ جائیں اور مشاورت کرکے بتا دیں، اداروں کےخلاف بات کرکے کچھ حاصل نہیں ہونا ،ادارے دہشتگردی کے خلاف لڑرہے ہیں ،الزامات مناسب نہیں۔



















