راولپنڈی،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)قلات میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے بھا رتی حمایت یافتہ 12خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا بھارتی سرپرست دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشن تیز کر دیا ،عزم استحکام کے تحت مہم جاری رہے گی تاکہ بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم،وزیرداخلہ نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کےخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے عزم استحکام ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں،پورری قوم دہشتگردی کےخلاف متحداور پاک فوج کےساتھ ہے ،لعنت کاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔
قلات،سکیورٹی فورسز کاآپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 12دہشتگرد جہنم واصل



















