عمران ذہنی مریض ،خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت ہے،عطا تارڑ

لاہور:(خبر نگار)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پشاور میں بزدار پلس پلس حکومت کا جلسہ مسترد،عمران ذہنی مریض ،خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت ،پاکستان نہیں تو کچھ نہیں۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کے پی میں 12سال سے برسر اقتدار جماعت نے صوبے کو کھنڈر بنا دیا ،پی ٹی آئی ایک ہسپتال تک نہ بنا سکی ،ن لیگ نے پنجاب میں فرانزک لیب جیسا بڑا منصوبہ بنایا اور بے شمار ترقیاتی کام کرائے،جیل میں قید ذہنی مریض 190ملین پاونڈ کی میگا کرپشن میں ملوث ہے،ملکی معیشت کو تباہ کیا، ہسپتال ،فلاحی منصوبوں کے فنڈز تک کھا گیا، معرکہ حق میں پاک فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی،دشمن پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خوف طاری ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا پی ٹی آئی کے بیانات بھارت ،افغانستان کے میڈیا پر چلتے ہیں، ثابت ہوگیا انتشاری پارٹی کوملکی مفاد عزیز نہیں ،چاہتے ہیں ہمیشہ اقتدار میں رہیں،اپنی ناکامیاں چھپانے کےلئے فوج کو برا کہتے ہیں،شرم آنی چاہیے،9مئی کو کور کمانڈر ہاوس پر حملے کی ویڈیوز دیکھیں، بانی کی بہنیں موجود ہیں،پی ٹی آئی نے دشمن والا کام کیا،سوشل میڈیا اکاونٹس ریاستی اداروں کےخلاف گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ہیں۔