علامہ راغب دوسری بار چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر


لاہور:(اپنے نمائندے سے)صدر مملکت نے معروف مذہبی سکالر راغب نعیمی کودوبارہ اسلامی نظریاتی کونسل کاچیئرمین مقررکردیا ،وزارت قانون وانصاف نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہاراغب نعیمی کی تعیناتی مدت 3سال مقرر کی گئی ہے۔

راغب نعیمی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ،دونوں رہنماوں نے ملک میں مذہبی آہنگی کے فروغ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا،شہباز شریف نے راغب نعیمی کو دوسری بار چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر ہونے پر مبارکباد دی اورنیک خواہشات کااظہار کیا۔