سڈنی:(مشرق نیوز)آسٹریلیا بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا ،10 دسمبر سے سوشل میڈیا کمپنیاں میٹا، ٹک ٹاک ،یوٹیوب پابند ہوں گی 16 سال سے کم عمر بچے پلیٹ فارمز پر اکاونٹس نہ بنا سکیں۔
آسٹریلیا نے والدین کی بجائے سوشل میڈیا کمپنیوں کو پابند بنایا یقینی بنائیں 16 سال سے کم عمربچے کاکوئی ا کاﺅنٹ نہ بنے،خلاف وزری کی صورت میں کمپنیوں کو بھاری جرمانے ہوں گے۔
دوسری جانب 2بچوں نے قانون کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایاپابندی آزادانہ کمیونی کیشن ،خصوصاً سیاسی معلومات تک رسائی کے حق کو چھینتی ہے،قانونی چیلنج کے باوجود آسٹریلیا کی وزیر مواصلات نے کہا دباو میں نہیں آئےں گے ،حکومت بچوں کو محفوظ رکھنے میں والدین کےساتھ کھڑی رہے گی۔
آسٹریلیا بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا



















