پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں:مصری وزیر خارجہ

اسلام آباد: ( ) مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد عبدالعاطی نے کہا ہے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی ، معیشت، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے موقع پر مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد عبدالعاطی نے کہا پاکستان میں شاندار میزبانی پر شکریہ ادا ، اسلام آباد، پشاور میں دہشت گردی کے حالیہ حملوں میں جانی نقصان پر تعزیت کرتے ہیں۔

پاکستان اور مصر کے درمیان خوشگوار برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ، مصر کے درمیان سکیورٹی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے، دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز سے مل کر نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا مصر کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اورمصرکے درمیان معیشت، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔