عالمی سطح پر دہشتگردی واقعات سے افغانستان کا کردار کھل کر بے نقاب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عالمی سطح پر دہشتگردی کے واقعات سے افغانستان کا کردار کھل کر سامنے آگیا، پاکستان میں دہشتگردی، امریکہ فائرنگ اور تاجکستان میں چینی ملازمین پر ڈرون حملہ اسی کی کڑی ہے۔

یو این رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کا دہشتگرد گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا خطے کی سلامتی کےلئے شدید خطرہ ہے،ساری دنیا افغان سرزمین پردہشتگردوں کی موجودگی پرمہر ثبت کرچکی مگر بھارت افغانستان کےساتھ روابط بڑھا رہا ہے،افغانستان ،بھارت کے بڑھتے تعلقات نے جنوبی ایشیاکی بدلتی سیاسی صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ۔