کینبرا :(مشرق نیوز)آسٹریلوی وزیراعظم انتھون البانیز نے دیرینہ دوست جوڈی ہیڈن سے شادی کرلی۔
شادی کی تاریخ کو خفیہ رکھا گیا،تقریب کینبرا میں ہوئی ،صرف قریبی دوست ،رشتے دار مدعو تھے،موسیقی وخاص طور پر تیار شدہ شراب پیش کی گئی، دلہن خوبصورت و نفیس سفید گاون ،دلہا نیوی بلوسوٹ میں ملبوس تھے۔
انتھونی البانیز ،جوڈی ہیڈن کی ملاقات 2020-21میں تقریب کے دوران ہوئی پھر آہستہ آہستہ دونوں ایک دوسرے کے قریب آتے چلے گئے، 2022 اور 2025 کی انتخابی مہم کے دوران جوڈی ہیڈن بین الاقوامی دوروں اور اہم ایونٹس کے دوران انتھونی البانیز کے ہمراہ نظر آئیں،انتھونی البانیز ،جوڈی ہیڈن نے مشترکہ بیان میں کہا اپنی محبت و مستقبل ایک ساتھ گزارنے کے عزم کو رشتے داروں اور قریبی دوستوں کے سامنے بتاتے ہوئے نہایت خوشی ہو رہی ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے دیرینہ دوست سے شادی کرلی



















