اسرائیلی فوج کی سفاکیت ،نہتے فلسطینی نوجوانوں کو بھون دیا

غزہ:(مشرق نیوز)اسرائیلی فوج کی سفاکیت،مغربی کنارے کو بھی جارحیت، مشق جنگ کا نیا مرکز بنالیا۔

جنین میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تمام حدیں پار کرلیں،عمارت میں سرچ آپریشن کے دوران 2نہتے نوجوانوں کو پہلے زمین پر بٹھایا پھر گولیوں سے بھون دیا،نوجوان گولیاں لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

شناخت 26 سالہ محمود قاسم عبداللہ اور 37 سالہ یوسف عساسہ کے نام سے ہوئی،سامنے کی عمارت سے کسی نے دردناک لمحے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پروائرل کرکے بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فرانس، جرمنی، اٹلی ، برطانیہ نے مشترکہ بیان میں اسرائیل سے مغربی کنارے میں پرتشدد اقدامات روکنے، یہودی بستیوں کی توسیع ختم کرنے اور فلسطینی اتھارٹی کے روکے گئے ٹیکس فنڈز بحال کرنے کا مطالبہ کردیا،اسرائیل نے دعویٰ کیادونوں مشتبہ افراد دھماکوں ،فائرنگ میں ملوث ،جنین کی اسلامک جہاد سے منسلک تھے۔

اقوامِ متحدہ ،فلسطینی اتھارٹی نے واقعہ کوجنگی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا،دوسری جانب اسرائیلی وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے ملوث اہلکاروں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں کو مار دینا چاہیے۔