سندھ میں ہندو برادری کا بھارتی وزیر دفاع کےخلاف احتجاج
کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ میں ہندو برادری کا بھارتی وزیر دفاع کےخلاف احتجاج،پاکستان ہندو کونسل کی اعلیٰ قیادت سمیت سول سوسائٹی، طلبہ اور میڈیا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سندھ کے مختلف شہروں، دیہاتوں اور گلی محلوں میں ریلیاں نکال کرہندو کمیونٹی نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا ،ہاتھوں میں پلے کارڈ ، بینر اٹھائے شرکا کا جوش و خروش دیدنی تھا، پاکستان زندہ باد ،مودی حکومت کےخلاف نعرے بازی کی گئی۔
کرشن ساگر نے کہابھارتی وزیر دفاع کا بیان اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے، راجناتھ فوری استعفیٰ دیں،اشتعال انگیز بیان پر نریندر مودی کی خاموشی معنی خیز ہے۔



















