واشنگٹن:(خواجہ فاروق)تمام ترقی پذیر ممالک کےلئے امریکہ کے دروازے بند، ٹرمپ نے امیگریشن مستقل روکدی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہاتمام تھرڈ ورلڈ ممالک سے ہجرت کومستقل طور پر معطل کر رہاہوں،19 ممالک سے تعلق رکھنے والے گرین کارڈ ہولڈرز کے فوری آڈٹ کے احکامات جاری کر دئیے ،سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں افغانستان سے انخلا کے دوران بغیر جانچ پڑتال مہاجرین امریکہ آئے۔
امریکی صدر نے کہاایسے تمام غیر شہریوں کے وفاقی فوائد ختم ،ملک کیلئے خطرہ تارکین وطن کی شہریت منسوخ ،مغربی تہذہب سے مطابقت نہ رکھنے والے تمام افراد کو ملک بدر کریں گے،پریس کانفرنس کے دوران رپورٹر نے سوال کیا حملہ آور کو آپ کے دور میں ہی ویزہ ملا تو ٹرمپ نے رپورٹر کو ”احمق“ قرار دیتے ہوئے جواب مسترد کردیا۔
حکام کے مطابق 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کا مکمل سکیورٹی آڈٹ ”سخت و جامع عمل“ ہوگا، متاثرہ ممالک میں افغانستان، برما، چیڈ، کانگو، ایران، لیبیا، صومالیہ، یمن، سوڈان، وینزویلا اور کئی افریقی و ایشیائی ریاستیں شامل ہیں۔
دریں اثناواشنگٹن حملے میں زخمی ہونیوالی خاتون گارڈ دم توڑ گئی، امریکی صدر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا سکیورٹی اہلکار ملک کی خدمت کر رہے ہیں، غیر قانونی طور پر آنےوالے افراد مشکلات کاباعث، نیشنل گارڈز پر حملہ کرنےوالے کی حالت تشویشناک ہے، وینزویلا کو حد میں رکھنے کیلئے جلد کارروائی کریں گے، مزید B2 طیاروں کا آرڈر دےدیا،امریکہ کے پاس دنیا کی مضبوط فوج ،آلات ہیں، بی2 طیاروں کے پائلٹس سے ملاقات کی یہ ٹام کروز جیسے ہیں۔
تمام ترقی پذیر ممالک کےلئے امریکہ کے دروازے بند،امیگریشن مستقل روکدی گئی



















