تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے انکار پر ٹرمپ سعودی ولی عہد سے ناراض،شدید مایوس ہوگئے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے واشنگٹن کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ کی خواہش کے برعکس اسرائیل کےساتھ تعلقات معمول پر لانے پر فوری آمادگی ظاہر نہ کی،اقدام سے ابراہیمی معاہدے کےلئے نہایت پرامید امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید مایوس و سخت ناراض ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ملاقات کے دوران محمد بن سلمان پر زور دیا اسرائیل کےساتھ تعلقات کی بحالی کا عمل فوری طور پر آگے بڑھائیں،سعودی ولی عہد نے واضح کیا اصولی طور پر عمل کے مخالف نہیں تاہم غزہ جنگ کے بعد سعودی عرب میں اسرائیل مخالف عوامی جذبات کے باعث فیصلہ فوری ممکن نہ ہے،امریکی حکام کے مطابق اگرچہ گفتگو شائستگی کے دائرے میں رہی لیکن صدر ٹرمپ ولی عہد کے موقف سے ناراض دکھائی دئیے۔
اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے انکار پر ٹرمپ سعودی ولی عہد سے ناراض



















