وزیراعلیٰ کے پی کا عمران کی رہائی کیلئے ہر منگل کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان


پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے عمران خان کی رہائی کیلئے ہر منگل کو اسلام آباد میں اراکین اسمبلی کے احتجاج اور 27 دسمبر کو پشاور میں بڑے جلسے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہادن درد ناک و غم ناک ہے، پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا ،گولیاں ماری گئیں،پی ٹی آئی کارکنوں پر ظلم پہلی بار نہیں ہو رہا ، کچھ طاقتور عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ رہے ہیں، طاقتور لوگ نہیں چاہتے پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ہو،عدلیہ کو مفلوج کرکے رکھ دیا گیا ، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر حق استعمال کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا9 مئی ،26 نومبر کو پرامن تھے اور آئندہ بھی پرامن ہوں گے لیکن قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ہر منگل کو اراکین اسمبلی اسلام آباد کو ایوان سے باہر ہونا چاہیے، ہر رکن اسمبلی منگل کو اسلام آباد پہنچیں نہ آنے والے کی ملامت کریں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا اڈیالہ جیل کے باہر بھی بیٹھیں گے، جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوتی ہر جمعرات کو اڈیالہ جیل جاوں گا،7 دسمبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان کرتا ہوں، معلوم ہے ہمارے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیںاب گولیاں چلانے نہیں دیں گے۔