اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن کی 61 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے پی ٹی وی روایتوں کا امین ،ہمیشہ اپنی روایات اور اقدار کو ملحوظ خاطر رکھا، معرکہ حق کے دوران پی ٹی وی نیوز نے بہترین بیانیے کو فروغ دیا، پی ٹی وی کا ماضی شاندار ،مستقبل بھی شاندار ہوگا۔
پی ٹی وی نیوز کے مارننگ شو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاپی ٹی وی کے شاندار ماضی کی بحالی و ادارے کے مستقبل کےلئے قومی یگانگت، ڈیجیٹل جدت و پائیدار اصلاحات کی ضرورت ،اصلاحاتی عمل میں نجی شعبے ،جنریشن زی کی شمولیت ناگزیر ہے ،تعمیری تنقید کو خوش آئند سمجھتے ہوئے پی ٹی وی کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے،پاکستان گھر کی مانند ،عزت و وقار کےساتھ محفوظ رکھنا سب کی ذمہ داری ، تنقید کو کھلے دل سے قبول کرنا اور باہمی اتحاد برقرار رکھنا قومی ترقی و اقدار کے تحفظ کےلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہامعرکہ حق کے دوران پاکستان کی جنریشن زی نے بھرپور و سرگرم کردار ادا کیا، دشمن حیران تھا جنگ کے ماحول میں پاکستانی عوام مطمئن کیسے ہیں،نوجوان نسل ملک کے مستقبل کی سمت متعین کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گی،پی ٹی وی کے تاریخی ورثے کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، پاکستان ہے تو سب ہیں، ملکی وقار اور قومی مفاد سے بڑھ کر کچھ نہیں،تمام سٹیک ہولڈرز کو چاہئے دیانت داری ،جذبے کےساتھ مل کر کام کریں تاکہ ڈیجیٹلائزیشن، میڈیا کی جدت کاری اور قومی ترقی کے منصوبے آئندہ نسلوں کےلئے دیرپا فوائد یقینی بنا سکیں، بعد ازاں وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے پی ٹی وی کی 61 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا،سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل ،پی ٹی وی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
پاکستان ہے تو سب ہیں، ملکی وقار اور قومی مفاد سے بڑھ کر کچھ نہیں،عطا تارڑ



















