پشاور:(بیورورپورٹ)آئی جی کے پی ذوالفقارحمید نے کہا ہے ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے کی تحقیقات میں کافی پیشرفت ہوچکی ،تینوں دہشتگرد افغان شہری ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہا حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیج دئیے ،شدت پسندوں کو ٹریک کرلیا ، پتہ لگا رہے ہیں دہشتگرد کس راستے سے پشاور میں داخل ہوئے،دہشتگردوں نے جہاں رات گزاری اس کی شناخت کرلی ، زیراستعمال موٹرسائیکل کو تحویل میں لے لیاابھی تک کسی سہولت کار کو حراست میں نہیں لیا۔
آئی جی کے پی نے کہاخیبرپختونخوا پولیس کو اسلحہ و دیگر ضروریات فراہم کررہے ہیں، اینٹی ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جارہی ہے،دہشتگردوں کی حکمت عملی میں تبدیلی آئی ،رواں سال حملوں میں اضافہ ہوا مگر پسپا کیا گیا۔
دریں اثنا پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ،ایف آئی آر کے مطابق موٹرسائیکل سوار 3 دہشتگردوں نے حملہ کیا، ایک نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا ،2 فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے،جائے وقوعہ سے 27 سے زیادہ خول ملے۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















