عابد شیر علی کی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

فیصل آباد:(بیورورپورٹ) سابق وزیر مملکت ،ن لیگی رہنما چودھری عابد شیر کی ووٹ ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

لیگی ورکر نے چودھری عابد شیر علی کی بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی،الیکشن کمیشن نے نوٹس لیکر سابق وزیر مملکت کو طلب کرلیا۔