دھاندلی الزامات ،پی ٹی آئی درخواست سماعت کیلئے مقرر،لارجر بنچ تشکیل
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) آئینی عدالت نے دھاندلی الزامات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست 25 نومبر کوسماعت کےلئے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس امین الدین نے لارجر بنچ تشکیل دےدیا، جسٹس عامر فاروق 5رکنی لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے،بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی، کے کے آغا ، روزی خان اور ارشد شاہ شامل ہیں،27 ویں ترمیم کے بعد پی ٹی آئی کی درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کیا گیا۔
دوسری جانب آئینی عدالت میں ججز ٹرانسفر کیس میں انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت پیر کوہوگی،چیف جسٹس امین الدین کی سر براہی میں 6رکنی لارجر بنچ سماعت کریگا۔



















