مخصوص نشستیں کیس میں اکثریتی فیصلہ ”اختیار سے تجاوز“ تھا،جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مخصوص نشستیں کیس میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل کا فیصلہ جاری کردیا گیا، 12 صفحات پر مشتمل فیصلے میں جسٹس جمال مندوخیل نے مخصوص نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا۔
فیصلے کے مطابق 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں، 41 نشستوں پر اکثریتی فیصلے کو ریویو میں تبدیل کر دیاگیا،41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں ،فیصلہ آئین و حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، عدالت کسی امیدوار کی سیاسی وابستگی تبدیل نہیں کر سکتی، 41 امیدواروں کا معاملہ عدالت کے سامنے زیر التوا نہیں ،اکثریتی فیصلہ ”اختیار سے تجاوز“ تھا۔



















