اداروں میں بدعنوانی ، نظام میں لڑائی ہی حرام کھانے کی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس محسن اختر کیانی نے ریما رکس دئیے اداروں میں بدعنوانی ، نظام میں لڑائی ہی حرام کھانے کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں زمین معاوضہ ادائیگی کیس پر سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے سی ڈی اے اپنا کام نہیں کرسکتا تو ایف آئی اے کو بھیج دیں، اداروں میں بد عنوانی ہوتی ،ویری فیکیشن کا تو کوئی طریقہ ہونا چاہیے،بد قسمتی سے نظام میں لڑائی ہی حرام کھانے کی ہی ہے، سرکاری دفاتر میں بیٹھے افسر تنخواہ ،رشوت بھی لیتے ہیں۔

درخواست گزار روسٹرم پر آگئے اور مو¿قف اپنایا امانت داری سے نوکری کی اب کیا رشوت دوں؟تیسری نسل چل رہی ہے لیکن فیصلہ نہیں ہورہا، میرے والد کیس لڑتے لڑتے مر گئے،عدالت نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو متعلقہ دستاویزات کی جانچ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔