واشنگٹن:(خواجہ فاروق)سعودی عرب نے امریکہ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کااعلان کردیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ،شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات میں غزہ امن منصوبے،تجارتی تعلقات،سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا سعودی ولی عہدکی آمد پر بہت خوش ،ویلکم کہتا ہوں،شہزادہ محمد بن سلمان سے تعلقات اچھے اور دوستانہ ہیں،ایک سال قبل ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں آرہی تھی،میر ے اقتدار میں آتے ہی ایک سال میں21ٹریلین ڈالرکی سرمایہ کاری آئی،ملک ترقی کررہاہے،مہنگائی کو کم ترین سطح پر لے آئے۔
امریکی صدر نے کہاجوبائیڈن انتظامیہ نااہل تھی،پٹرولیم،گیس کی قیمتیں کم کیں،امریکہ نئی شروعات کررہاہے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا،تیل کے نئے ذخائر تلاش کررہے ہیں،سعودی عرب نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کاوعدہ کرلیا،تجارتی تعلقات مزید بڑھائیں گے۔
سعودی ولی عہد نے کہاصدر ٹرمپ نے مشرق وسطی میں امن کیلئے اہم کردار ادا کیا،امریکہ دنیا کااہم ملک ہے ،سرمایہ کاری مضبوط بنائیں گے،سرمایہ کاری ایک کھر ب ڈالر تک لےجائیں گے،عالمی امن میں ٹرمپ کے اقدامات مثالی ،معاشی ترقی کےلئے بھی اچھے اقدامات کررہے ہیں،مصنوعی ذہانت کے ذریعے ترقی کے مواقع بڑھائیں گے۔
قبل ازیں وائٹ ہاوس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پرتپاک استقبال کیا،7برس سے زائد عرصے کے بعد وائٹ ہاوس کے اہم دورے پر شہزادہ محمد بن سلمان کو مکمل عسکری اعزازات کےساتھ استقبالیہ دیا گیا، ایف 35 طیاروں نے سلامی دی،ٹرمپ نے سرخ قالین پر مسکراہٹ ،مصافحہ کےساتھ خیرمقدم کیا، درجنوں فوجی اہلکار اطراف میں قطار بنائے کھڑے رہے، امریکی فوج کے گھڑسوار اعزاز نے لیموزین کو ساوتھ ڈرائیو تک پہنچایا، بعد ازاں دونوں رہنماوں نے اوپر سے گزرنے والے لڑاکا طیاروں کا نظارہ کیااوروائٹ ہاوس میں چلے گئے
وائٹ ہاوس کے لان میں استقبالیہ تقریب کے دوران امریکی طیاروں کے شاندار فلائی پاسٹ نے مہمان خصوصی کے استقبال کو مزید پروقار بنایا ،دونوں ممالک کے پرچم بھی لہراتے رہے،سعودی ولی عہد نے وائٹ ہاوس آمد کے فوری بعد مختلف حصوں کا دورہ کیا ،صدر ٹرمپ نے عمارت کی تاریخی اہمیت، امریکی صدورکی یادگارتصاویر،وائٹ ہاوس کی بیرونی دیواروں پرآویزاں خصوصی آرٹ ورک سے آگاہ کیا،واضح رہے سعودی ولی عہد کا 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد امریکہ کا پہلا دورہ ہے۔
دریں اثناڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سعودی عرب کو ایف35طیارے فروخت کریں گے،ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کردی، فیفاورلڈکپ کیلئے ٹاسک فورس بنا رہے ہیں ،مارکو روبیو ہوم لینڈ سکیورٹی سے ملکر ورلڈ کپ کی تیاریوں پر کام کریں گے، سیاٹل میں امن وامان کا مسئلہ ہوا تومیچ دوسرے شہرمنتقل کیے جائیں گے۔
امریکی صدر نے کہا ملک میں ایک سال بعد کمپیوٹر چپس بننا شروع ہوجائیں گی، غیرقانونی تارکین وطن کی شکل میں جرائم پیشہ افراد آئے،جرائم کا گڑھ بننے والے شہروں میں فوج بھیجیں گے، طویل ترین شٹ ڈاون کے ذمہ دار ڈیموکریٹس ہیں۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















