بہار الیکشن میں این ڈی اے کو واضح برتری، مودی کی ریاست پر گرفت مضبوط
پٹنہ:(مشرق نیوز) ریاست بہار کے الیکشن میں این ڈی اے کو واضح برتری، مودی کی ریاست پر گرفت مضبوط ہوگئی۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق 243 رکنی اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کااتحاد نیشنل ڈیموکریٹک 199 نشستوں پر آگے ہے ،حکومت بنانے کےلئے 122 نشستیں درکار ہوتی ہیں،بی جے پی 84 نشستوں پر سب سے آگے ہے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جماعت جنتا دل (یونائیٹڈ) کو 78 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ چراغ پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی 22 نشستوں پر آگے ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن اتحاد مہاگٹھ بندھن صرف 50 نشستوں پر بڑھت رکھے ہوئے ہے جبکہ کانگریس اب تک 7 نشستیں حاصل کر سکی ۔
ابتدائی برتری کے بعد یونین منسٹر گری راج سنگھ نے کہا بہار میں کامیابی کے بعد اب اگلا ہدف مغربی بنگال ہو گا،انتخابی نتائج طے کریں گے آیا نتیش کمار مسلسل پانچویں بار وزیر اعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر بہار میں بی جے پی اتحاد کو کامیابی ملتی ہے تو مستقبل میں دیگر اہم ریاستوں میں بھی پارٹی کےلئے راستہ ہموار ہوسکتا ہے۔



















