صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز تشکیل


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز تشکیل دےدیا،کمیشن کا قیام پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021 کے تحت عمل میں آیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے 12اراکین کانوٹیفکیشن جاری کر دیا، پرنسپل انفارمیشن آفیسر وزارت اطلاعات کمیشن کے بلحاظ عہدہ رکن ہوں گے، ڈی جی وزارت انسانی حقوق بھی رکن نامزد ہو گئے،سیکرٹری پی آر اے، نوید اکبر، غلام نبی یوسفزئی ،نیشنل پریس کلب سمیت پی ایف یوجے دھڑوں کی بھی نمائندگی شامل ہے۔

حسن عباس، طاہر حسن خان، تمثیلہ چشتی، نادیہ صبوحی، خلیل احمد کمیشن کے اراکین ہوں گے، قومی و صوبائی پریس یونینز کے نمائندے بھی شامل ہیں،کمیشن جلدذمہ داریاںسنبھال کر صحافیوں کے حقوق و سکیورٹی اقدامات کی نگرانی کرے گا۔