افغانستان،بھارت دہشتگردوں کے پشت پناہ،نیست و نابود کریں گے:وفاقی وزرا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے اسلام آباد ،وانا کیڈٹ کالج پر حملے کرنےوالوں کا افغانستان سے تعلق ہے،قانون نافذ کرنےوالے ادارے دونوں واقعات میں ملوث افراد تک پہنچ چکے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا نہیں ہو سکتا افغانستان سے بمباری ہوتی رہے اور جا کر کہیں مذاکرات کریں ،طالبان کو بار بار کہا سرحد پار دہشت گردی کو ختم کیا جائے لیکن باز نہیں آ رہے ،حکومت کا سب سے بڑا ہدف پاکستان میں موجود پناہ گزینوں کو واپس بھیجنا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا افغانستان دہشتگردوںکاپشت پناہ ،بھارت ساتھ ہے،کئی ماہ سے کہہ رہے ہیں دہشتگردی کے پیچھے کالعدم ٹی ٹی پی اور افغانستان ہیں،کابل حکومت کی آشیرباد کے بغیر ٹی ٹی پی دہشتگردی نہیں کرسکتی، بار بار بتا رہے ہیں،پہلے ہونےوالے حملوں میں بھی افغان شہری ملوث نکلے۔

خواجہ آصف نے کہا کابل مانتا نہ ہی ذمہ داری لیتا ہے،شہادتیں ساری دنیا کے سامنے ہیں،بھارت چاہتا ہے پاکستان میں امن قائم نہ ہو،خطے میں سازش بنائی گئی پاکستان کو گھیر کر نقصان پہنچایا جائے،دشمن کےخلاف جنگ جیتی،دہشتگردی کےخلاف بھی کامیاب ہوں گے، زمین کے آخری کونے تک پیچھا کرکے نیست و نابود کریں گے۔