نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکہ، 9 افراد ہلاک ہو گئے،بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھماکہ لال قلعہ میٹرو سٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے نزدیک کھڑی گاڑی میں ہوا،ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی،دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیاں اور 3 رکشے آگ کی لپیٹ میں آگئے تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونےوالے 9 افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق 15 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، 3 افراد کی حالت تشویشناک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،دھماکے کے بعد دہلی میں سکیورٹی کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
نئی دہلی میں میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکہ، 9 افراد ہلاک،15زخمی



















