پاک افغان کشیدگی میں کمی کیلئے ترک وفد پاکستان کا دورہ کریگا،اردوان

باکو:(مشرق نیوز)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے وزیر خارجہ حکان فیدان، وزیر دفاع یشار گولر اور انٹیلی جنس چیف ابراہیم اگلے ہفتے اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاکہ پاکستان ، افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر بات چیت کی جا سکے۔

آذربائیجان سے وطن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ار دوان نے کہا وفد کے دورے کا مقصد پاک افغان جنگ بندی مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے ۔