کوئٹہ،خیبر:فائرنگ،دستی بم پھٹنے سے6افراد جاں بحق


کوئٹہ،پشاور: (بیورورپورٹ)کوئٹہ،خیبر میں فائرنگ،دستی بم پھٹنے سے6افراد جاں بحق ہو گئے۔

قلات کے علاقے منگچر میں دو گروہوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہوئے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ،پولیس نے تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب خیبر میں باڑہ کے علاقے نالہ میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، دستی بم ایک مقامی شخص کے حجرے میں پھٹا ۔