سوشل میڈیا پر کشمیریوں کیخلاف پروپیگنڈے کا حقیقت سے تعلق نہیں، وفاقی وزرا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وفاقی وزرا نے کہاہے سوشل میڈیا پر کشمیریوں کےخلاف پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

وزیر مملکت طلال چودھری کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہامعرکہ حق کے بعد پاکستان کو ملنے والی عزت دشمن کوہضم نہیں ہورہی ،پروپیگنڈا کرنےوالے عناصر کو بے نقاب کرنا ذمہ داری،جھوٹا پروپیگنڈا کرنےوالوں کوفنڈنگ ہو رہی ، سوشل میڈیاپرپاکستان کےخلاف نفرت انگیز ایجنڈا پیش کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہانوجوان بغیرتصدیق کوئی مواد سوشل میڈیاپرشیئرنہ کریں، آزاد کشمیر کے شہریوں کےساتھ ناروا سلوک پر منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،دل سے آزاد کشمیر کے شہریوں کی عزت کرتے ،قائداعظم کے قول کشمیر پاکستان کی شہ رگ پر وطن عزیز کا ہر بچہ ایمان رکھتا ہے،دھیرکوٹ گاڑی پرحملے کی ویڈیو کو منفی اندازمیں پیش کیا گیا، ویڈیومیں تاثر دیا گیا گاڑی پرحملہ راولپنڈی میں ہوا،جعلی ویڈیوز کے ذریعے اسلام آباد پولیس کو بدنام کیا جا رہا ہے، وزیراعظم نے 5رکنی کمیٹی کو مظفرآباد بھیجا، تحریری معاہدہ کیا۔

طلال چودھری نے کہا پرانی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر ڈرامائی اندازمیں پیش کیا جا رہا ہے، باغ ہسپتال کی ویڈیوز میں راولپنڈی کا ہسپتال بتایا گیا، آزادکشمیر میں مذاکرات کے دوران جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جاتی رہیں،پاکستان ،کشمیر کے رشتے کوکسی صورت کمزور نہیں ہونے دیں گے،اسلام آباد میں کسی قومیت کےساتھ کوئی تفریق نہیں کی جاتی ہے۔