بین الاقوامی سرحد واہگہ بارڈر پرخودکش حملے کے 3 مجرم بری

لاہور:(کورٹ رپورٹر)بین الاقوامی سرحد واہگہ بارڈر پرخودکش حملے کے 3مجرم بری،لاہور ہائیکورٹ نے اپیلیں منظور کرکے سزائے موت کالعدم قرار دےدی،عدالت نے ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کی بنا پرفیصلہ سنایا۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،پراسیکیوٹر نے کہا واہگہ بارڈر پر دہشت گردی کے واقعہ میں 55شہری شہید ،110 زخمی ہوئے،مجرم کسی کے رعایت کے مستحق نہیں، سزائے موت برقرار رکھی جائے،عدالت نے بری کرنے کاحکم دےدیا۔