اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزارت اطلاعات نے بھارتی ٹی وی کے بے بنیاد پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے واضح کردیا پاکستان نے اسرائیل کو کبھی تسلیم کیانہ کوئی فوجی تعاون زیر غور ہے۔
بھارتی ریپبلک ٹی وی نے جھوٹا دعویٰ کیا پاکستان مغربی ممالک و اسرائیل کی نگرانی میں 20 ہزار فوجی غزہ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، گودی میڈیا نے مزیدمضحکہ خیز دعویٰ کیا پاکستان نے اپنے پاسپورٹ سے ”اسرائیل کیلئے ناقابل استعمال“ کی شق بھی ختم کر دی۔
وزارت خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاسپورٹ پر اسرائیل کےلئے ناقابل استعمال کی شق بدستور برقرار ہے، کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق پاسپورٹ پر اب بھی درج ہے اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کےلئے قابل استعمال ہے۔
بھارتی چینل کا پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے وزارت اطلاعات نے واضح کیا پاکستان کا مو¿قف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے، اسرائیل کو کبھی تسلیم کیا نہ ہی کسی قسم کا فوجی تعاون زیر غور ہے،فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت میں مو¿قف واضح ، اصولی ہے، بے بنیاد و من گھڑت کہانیاں گھڑ کر پاکستان کےخلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنا گودی میڈیا کا وطیرہ ہے۔
بھارتی پروپیگنڈہ مسترد،اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیرغور ہے،وزارت اطلاعات



















