کرم میں آپریشن،7خوراج جہنم واصل،کیپٹن سمیت 6 جوان وطن پر قربان

راولپنڈی(بیورورپورٹ) کرم میں آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 6 جوان شہید ،7 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کرم کے علاقے ڈوگر میں خفیہ اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے بھارتی سپانسرڈ 7 خوارج کو انجام تک پہنچایا،فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوان وطن پر قربان ہوگئے،کیپٹن نعمان نے طبی فرائض کےساتھ محاذ پر بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی، حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی ،سپاہی ولید ،سپاہی شہباز بھی شہدا میں شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا شہدا نے وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا، دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،عزم استحکام کے تحت دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے کارروائیاں جاری رہیں گی،ناسور کاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔

دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پردستی بم حملے میں 2 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے،ایس ایس پی کے مطابق حملہ آوروں نے شاہ پٹرول پمپ کے قریب گشت پر مامور پولیس گاڑی پر دستی بم پھینکا ،زخمیوں میں خواتین،بچے بھی شامل ہیں،ہسپتال منتقل کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔