وزیراعلیٰ کے پی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کررہے، بیرسٹر عقیل ملک
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرمملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہٹ دھرمی کی اعلیٰ مثال قائم کرکے مسلسل حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں،عوامی فلاح وبہبود پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے جیل میں بیٹھے شخص کے عشق میں مبتلا ہیں، بانی پی ٹی آئی عدالتی فیصلوں کی وجہ سے قید اورکئی مقدمات میں سزا یافتہ ہیں۔



















