پاک ایران مشترکہ روابط بڑھانا ہوں گے،محسن نقوی
تہران:(مشرق نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی اور ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،پاک ایران تعلقات ، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ،باہمی تعاون کےلئے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا سکیورٹی سمیت انسداد منشیات کےلئے ایران کےساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، سیکرٹری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل ایران نے کہا دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت خوش آئند ہے،وزیر داخلہ نے ای سی او وزارتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کو مبارکباد دی اور کہارکن ممالک کےلئے وزارتی کانفرنس دوررس نتائج کی حامل ہوگی، داخلی سلامتی امور پر ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، ایرانی وزیر داخلہ نے کہا جلد اپنے بھائی سے ملنے اسلام آباد آوں گا۔



















